Uncategorized

امام تکفیریت ملا فضل الرحمان نے اپنی ہم خیال جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور: مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل نے انتخابی نتائج کے خلاف اسلام آباد میں آج آل پارٹیز کانفرنس بلالی۔اسلام آباد میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی ہے جس کی سربراہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ایم ایم اے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کو بھی انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اتفاق رائے پر لائیں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ عوامی مینڈيٹ پر ڈاکا ڈالا گيا، تاریخ کا بدترین جھرلو پھیرا گیا، خود آرام سے بیٹھیں گے نہ کسی کو بیٹھنے دیں گے اور بھرپور مزاحمت کریں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پارٹی صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button