پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ، کمانڈر سدرن کمانڈ کیجانب سے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کینٹ میں 25 جولائی 2018ء کو کوئٹہ بائی پاس کے نزدیک الیکشن کے موقع پر ہونیوالی دہشتگردی کی کاروائی کے موقع پر مثالی جرات کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور شیلڈز سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق نائیک ایوب، کانسٹیبل ایاز، کانسٹیبل فہد شاہ اور کانسٹیبل وسیم نے خود زخمی ہونے کے باوجود زخمیوں کے انخلا میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی سکیورٹی ذمہ داریوں پر بھی بدستور قائم رہے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے جوانوں کی بہادری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے جوان ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔ بلوچستان پولیس کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ بھی موجود تھے۔