Uncategorized

ایرانی حکومت کی عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد، مکمل تعاونی کی یقین دہانی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر مند دوست نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکومت نے بھی عمران خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے عمران خان کو خط کے ذریعے کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں، عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔ یاد رہے کہ ایرانی سفیر اس وقت واپس ایران گئے ہوئے ہیں اور اسی جمعہ ان کی واپسی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر واپس آتے ہی سب سے پہلے عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ امکان ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو فون کرکے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button