مشرق وسطی

عمان نے ایران اور امریکہ کے مابین ثالث بننے کا اعلان کردیا

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں اپنے امریکی سفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لئے آمادہ ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ایرانیوں کیطرف سے امریکیوں کے لئے کوئی پیغام نہیں لایا ہوں لیکن اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ گفتگو کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

یوسف بن علوی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان لڑائی سے خطے میں تباہی پیدا ہوجائے گی لہذا گفتگو ہی مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button