Uncategorized

علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ آیت اللہ ریاض الحکیم کی ملاقات

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرجع تقلید جہان تشیع حضرت آیت اللہ سعید الحکیم کے فرزند اور ایران میں ان کے دفتر کے سربراہ آیت اللہ ریاض الحکیم نے قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ ملاقات فرمائی۔ پاکستان میں اسلامی وحدت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ صاحب نے فرمایا کہ پاکستان وہ واحد اسلامی ملک ہے جہاں ہماری کوششوں سے تمام اسلامی مکاتب فکر ایک تنظیمی شکل میں اور اخوت کے فضا میں اپنے سیاسی و اجتماعی حقوق کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ ملاقات کے دوران آیت اللہ ریاض الحکیم نے عراق کے انتخابات اور وہاں جاری امن و امان کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button