Uncategorized

شہداء کی لازوال قربانیاں پوری پولیس فورس کیلئے مشعلِ راہ ہیں، سید کلیم امام

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مال روڈ پر پنجاب پولیس کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھانے اور شمعیں روشن کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ شہداء پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی لازوال قربانیاں پوری پولیس فورس کیلئے مشعلِ راہ ہیں، پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پوری دنیا پر یہ ثابت کیا ہے کہ عوام کی خدمت پولیس فورس کے نزدیک اپنی جانوں سے بھی زیادہ مقدم ہے اور مستقبل میں بھی عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر شہداء کی قربانیاں پولیس فورس کے ہر افسر و اہلکار کو یاد دلاتی ہیں کہ پولیس فورس محض ایک ملازمت کا نام نہیں بلکہ یہ انتہائی مقدس مشن ہے جسے پولیس فورس کا افسران و اہلکار اپنے خون کے آخری قطرے تک پوری ایمانداری اور فرض شناسی کیساتھ ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا پنجاب پولیس کی آبیاری 14 سو سے زائد شہدا نے اپنے خون سے کی ہے اور ہم کسی صورت ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے صوبہ بھر میں 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے، تمام اضلاع میں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور ہر اضلاع میں سینئر پولیس افسران شہید اہلکاروں کے گھروں میں فاتحہ خوانی کیلئے بھی جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی فیملیز مجھے میری اپنی فیملی کی طرح عزیز ہیں، جن کو درپیش مسائل کا فوری حل میری اولین ترجیح ہے اور میں ان کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button