Uncategorized

لاہور، جامعہ المنتظر میں علامہ عارف حسینیؒ کی برسی کی مناسبت سے تقریب، طلباء کی شرکت

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس دینیہ میں قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی 30ویں برسی منائی گئی۔ اس حوالے سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہید کی دینی، ملی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہید قائد نے دینی مدارس کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں مفتی جعفر حسین مرحوم کی وفات کے بعد علامہ عارف حسین الحسینی نے قیادت سنبھال کر قومی امور اور عزاداری کے تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ شہید قائد کی وفات کے بعد علما کی تائید سے علامہ ساجد علی نقوی نے قیادت کے منصب کو سنبھالا اور اتحاد بین المسلمین کے مشن پر بھر پور عمل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button