پاکستانی شیعہ خبریں
بنوں:دہشت گرد کمانڈر واصل جہنم
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد نصیب الرحمٰن مارا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اس دوران شدت پسندوں نے قافلے پر فائرنگ کر دی۔اس موقع پر فورسز کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ علاقائی نائب کمانڈر نصیب الرحمن مارا گیا ۔واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔