رجب طیب اردوغان کا مغرور امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
ترکی نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خلاف کمرکس لی ہے۔ اس حوالے سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ مغرور امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اب عوام کو بھی آگے آکر امریکی مصنوعات کو خیر باد کہنا ہو گا اور امریکا کے تیار کردہ برقی مصنوعات سمیت ان تمام چیزوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا جس پرمیڈ ان امریکا تحریرہو۔
ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا کیوں کہ دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے اگرامریکی موبائل آئی فون ہے تو مارکیٹ میں سام سنگ بھی موجود ہے اس لیے امریکی پروڈکٹ کو چھوڑ کر ہمیں دوسرے ممالک کی تیارکردہ متبادل مصنوعات کو اپنانا ہوگا۔
رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ملکی کرنسی کی قدر کی بحالی اور معیشت کے فروغ کے لیے 4 ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کے ساتھ دیگر انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔