پاکستانی شیعہ خبریں

ن لیگ نے راحیل شریف کو ہیرو سے زیرو بنایا، انکی قیاد ت میں یمنی عوام پر ظلم پاکستان پر داغ ہے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمیں خیبر پختونخوا کے رہنما علامہ سید عبدالحسین نے کہا کہ پاک فوج کے قوانین کے مطابق بھی راحیل شریف کی تعیناتی غلط ہے، کسی ملک کا آرمی چیف کسی دوسرے ملک میں کیسے نوکری کرسکتا ہے، اس کے پاس ملک کے اہم راز ہوتے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی سابق حکومت نے راحیل شریف کو ہیرو سے زیرو بنا دیا۔ پاکستان کو اس قتل و غارت سے خود کو اور اپنے آرمی چیف کو دور رکھنا ہوگا۔ آرمی چیف کوئی معمولی نوکری نہیں ہے، ایک انتہائی اہم عہدہ ہے۔ ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف کو واپس بلایا جائے اور باقاعدہ کارروائی کی جائے۔ راحیل شریف کی قیادت میں یمنی عوام پر مظالم پاکستان کے وقار پر داغ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button