مشرق وسطی

النصرہ فرنٹ کے اہم کمانڈرز حج کے بہانے سعودی عرب فرار!

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) متعدد ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میںسرگرم دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے اہم ملکی کمانڈرز حج کے بہانے سعودی عرب فرار ہورہے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی افواج کی ادلب کی طرف پیش قدمی کے باعث النصرہ فرنٹ نے بہت سے کمانڈروں نے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے حج کے بہانے ترکی کے راستے سعودی عرب کا رخ کرلیا ہے۔

ذرائع کامزید کہنا تھا کہ یہ اقدام پہلے گنے چنے ملکی کمانڈروں نے شروع کیا جس کے بعد غیر ملکی کمانڈروں نے بھی انکی پیروی کرتے ہوئے ترکی فرار ہونا شروع کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق النصرہ فرنٹ کے فرار ہونے والے کمانڈرز پہلے ترکی میں ایک دوسرے سے ملاقات کرنے کے بعد حج کے بہانے سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے، ادلب کے اندر کی صورتحال کے بارے میں ذرائع کا کہنا تھا کہ النصرہ فرنٹ کے جنگجوئوں کی صفوں میں کمانڈروں کے فرار ہونے پر اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور جنگجوئوں کے ایک گروپ نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ وہ شامی افواج کے آگے ہتھیار ڈال دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button