Uncategorized

امید ہے نئی پاکستانی حکومت مظلوم یمنی عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت کریگی، اصغریہ تحریک

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ)اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کی نئی حکومت مظلوم یمنی عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت ضرور کریگی۔ یمن میں جاری سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پسند رضوی نے کہا کہ مارچ 2015ء سے یمن کے عوام بوڑھے، بچے اور خواتین کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، متحدہ عرب امارات اور چند دوسرے ممالک اس وحشیانہ اور لاحاصل جنگ میں سعودی عرب کی حمایت اور اس کا عملاً ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو بخوبی اس بات کا علم ہے کہ یمن کی جنگ جیتنا ناممکن ہے، کیونکہ یمینی ایک باغیرت اور جنگجو قوم ہے، جو اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کا امریکا کی سرپرستی میں بننے والے فوجی اتحاد کا ایجنڈا صرف سعودی شہنشاہت کا دفاع کرنا ہے، جس کے نتیجے میں وہ دنیا بھر میں قتل و غارت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ پسند رضوی نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت مظلوم یمنی عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت ضرور کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button