Uncategorized

عمران خان نے علامہ ناصر عباس کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دے دی ہے۔ نومنتخب وزیراعظم کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری اس تقریب میں شرکت کرکے شکریہ کا موقع دیں۔ حلف برداری کی تقریب آج صبح ساڑھے 9 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے 176 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، ان کے مقدمقابل شہباز شریف فقط 96 ووٹ حاصل کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button