Uncategorized

ہمیں امید ہے وزیر اعظم صاحب ماضی کے حکمرانوں کی طرح مایوس نہیں کریں گے۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری و شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے عمران خان کو ملک کا 22واں وزیر اعظم بنے پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھاہمیں امید ہے عمران خان صاحب ماضی کے حکمرانوں کی طرح قوم کو مایوس نہیں کریں گے وہ بخوبی اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور عوام کی فلاح و بہود اور استحکام پاکستان کیلئے مثبت اقدامات کریں گے اور قوم سے کئے گے تمام وعدے پورے کریں گے،پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بلا تفریق مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، پچھلی حکومتوں میں جو بنیادی کام نہیں ہوئے ہیں وہ عمران خان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں اس وقت کا ملک سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی، کرپشن اور غربت ہے جس نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے عوام کو ان مسائل سے نجات دلاناحکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button