پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار، علامہ ساجد علی نقوی کیجانب سے اجتماعی قربانیوں کا اہتمام

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاراچنار کے غریب اور شہداء کے خاندانوں میں گوشت کی تقسیم کے لئے اجتماعی قربانی کی گئی۔ علماء اور قبائلی عمائدین نے غریب اور شہداء کے بچوں میں گوشت تقسیم کیا۔ پاراچنار میں اجتماعی قربانی کا اہتمام ملت جعفریہ کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے احکامات پر کیا گیا تھا، علامہ حمید حسین امامی انجمن حسینہ کے حاجی نور محمد، علامہ باقر حیدری کے علاوہ دیگر علماء اور قبائلی عمائدین نے قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ اجتماعی قربانی کا اہتمام پاراچنار، سمیر اور پیواڑ کے علاقوں میں کیا گیا تھا۔ علماء کا کہنا تھا کہ غریبوں اور شہداء کے خاندانوں کیلئے اس قسم کی امداد وقتاً فوقتاً جاری رکھی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button