شامی صدر بشار الاسد نے سعودی ولی عہد بن سلمان کی امدادکی پیشکش مستردکردی
شیعت نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے شام کو تباہ کرنے والے سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی طرف سے دی جانے والی امداد کو رد کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے شام کو تباہ کرنے والے سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی طرف سے دی جانے والی امداد کو رد کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے نمائندے نواف الموسوی نے کہا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنا خصوصی نمائندہ بشار اسد کے پاس بھیجا اور بشار اسد کو مادام العمر شام کی قیادت اور شام کی تعمیر نو کے لئے بڑیم قدار میں ڈالروں کی پیشکش کی اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کی درخواست بھی کی لیکن شام کے صدر بشار اسد نے سعودی رعب کی اس وسوسہ انگیز پیشکش کو رد کردیا اور سعودی عرب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، کیونکہ بشار اسد جانتے ہیں کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی فیلڈ میں بازی کررہا ہے۔