پاکستانی شیعہ خبریں

ایشین گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی نرگس ہزارہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی کابینہ سمیت سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ہزارہ بچی نرگس کو شاندار کامیابی حاصل کرنے، کانسی کا تمغہ جیتنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی ۔ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے کہاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ہے ،پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات نا کافی ہیں ،نوجوانوں کو منفی سر گرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کی مناسب معیاری سہولتیں دینے سے ہی ممکن ہے ،نئی نسل کو جدید دور کے تقاضوں کیمطابق سپورٹس سہولتیں دینے سے ہی ان میں چھپے نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button