پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:شیعہ نسل کشی جاری حکمراں خاموش

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلے کے دو افراد شہید ہوگئے ہیں۔دونوں افراد کو شہر کے مصروف ترین علاقے جمال الدین روڈ پر واقع ایک دکان پر حملہ کر کے مارا گیا۔سٹی پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس علاقے میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو افراد اپنی دکان میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر وہاں آئے اور ان کو فائرنگ کر کےشہید کر دیا۔ دونوں دکاندار آپس میں چچا بھتیجا تھے۔اس واقعہ کے خلاف ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے قندہاری بازار میں ٹائر جلاکر احتجاج بھی کیا۔کوئٹہ شہر میں 30 گھنٹوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل طوغی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک مذہبی عالم کے چھوٹے بھائی کو ایک دکان پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔قائد آباد پولیس کے ایک اہلکار نے اس واقعہ کو بھی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قرار دیا تھا۔ان دونوں واقعات کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ تاہم اس سے قبل ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button