Uncategorized

ہالینڈ نے گستاخی نہ روکی تو عالمی حالات کچھ اور ہوں گے، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک پنجاب کے صدر اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ مغربی ممالک خاص طور پر ہالینڈ کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور مقابلے، اسلام کیخلاف نفرت پھیلانے اور مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنے کی غلیظ مہم ہے، نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اس کائنات کی معزز ترین ہستی ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے رحمت اللعالمین، خاتم المرسلین اور اسلام کو آخری دین قرار دیا، یورپی گماشتوں سے نبی کی شان میں فرق کوئی فرق آ سکتا ہے اور نہ ہی اسلام کیخلاف نفرت سے دین مبین کی اشاعت اور فروغ رک سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ جس میں مولانا موسیٰ رضا جسکانی، مولانا اشتیاق حسین کاظمی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مسیحیت خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی کی منکر ہے، مغربی معاشرہ دین سے بیزاری کے باعث بکھر چکا ہے، چونکہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات سے بھی دُور ہو چکے ہیں، ہم حضرت عیسیٰ پر ایمان نہ لائیں تو ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کی فریڈم پارٹی کے سربراہ گیرٹ ورلڈ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی شان میں گستاخی کلئے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکھ کر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے مگر افسوس ابھی تک کسی مسلمان ملک کی طرف سے اس کیخلاف سفارتی سطح پر کوئی عملی اقدام نہیں ہوا، جوکہ ہمارے ایمان کی کمزوری کا ہے، ہم مسلمان اس لئے ہیں کہ آخری نبی پر ایمان لاتے اور ان کی شریعت پر عمل کرتے ہیں، اگر ان کی ناموس پر کوئی حملہ آور ہو اور ہم خاموش رہیں تو ہمیں اپنے ایمان بارے سوچنا چاہیے، ہم ہزاروں عزتیں اور جانیں، رسول اللہ کی حرمت پر قربان کر دیں گے، ہالینڈ کی حکومت اس گستاخی کو روکے ورنہ عالمی حالات اچھے نہیں ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button