ناموس محمدی ﷺ کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کااعلان
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہیئت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ کی جانب سے کراچی عزا خانہ زہر ا پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر مولانا شیخ حسن صلاح الدین ،علامہ عباس کمیلی،علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ باقر عباس زیدی ،علامہ نثار قلندری ،علامہ نعیم الحسن کا کہنا تھا کہ ایک بار پھرمغرب استعمارآزادی رائے کے نام پر گھناؤنے کھیل کے لئے میدان میں اتر کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی مذموم سازش تیار کر رہا ہے ،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کے ایمان پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ نبی مکرم ﷺ کی ذات اقدس ہماری جان، مال،عزت و آبرو سے بڑھ کر ہے اور ناموس محمدی ﷺ کی خاطر کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔پاکستانی پارلیمنٹ میں اس سے متعلق قرارداد پاس ہونا خوش آئند امر ہے لیکن اس پرفوری طورپرعملی کام ہوناحالات اوروقت کی اشد ضرورت ہے۔تمام مسلم ممالک مل کر اس فتنے کے خلاف آواز بلند کریں اور مضبوط حکمت عملی کے ذریعے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
کانفرنس سے خطاب میں مولانا شیخ حسن صلاح الدین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام سے قبل علماء و زاکرین سمیت عزاداری پرلگائی جانے والی پابندیوں کوکسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گامحرم الحرام میں دنیا بھر کی طرح ملک خداد میں عزاداری سید الشہدا کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے گزشتہ چند دھائیوں سے عزادادی کے خلاف ایک مخصوص تکفیری فکر رکھنے والے افراد سازشیں کر رہے ہیں ۔محرم الحرام سے میں عزاداری کی محالس و جلوسوں کو فل پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے کالعدم دہشتگردی جماعتوں کی سر گرمیوں پر پابندی نہ لگائے سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں یکسر خرابی رہی جس کی واضح مثال ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کی آزادانہ سر گرمیاں اب تک جاری ہیں ، ملک بھرمیں دہشتگردوں کا منظم نیٹ ورک قائم ہے آخرکیوں حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف بر وقت آپریشن نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی حالات کے تنا ظر میں عراق،شام ، بحرین،یمن،اور سعودیہ میں دہشتگردی پھیلانے ولاے تکفیری دہشتگردوں کے تعلقات پاکستان میں موجود کالعدم جماعتوں سے ہیں اور دائش دہشتگردوں کو بھی سب سے پہلے انہیں کالعدم جماعتوں نے ویلکم کیا۔ ہم امید کرتے ہیں ہیں کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی طرح نیشنل ایکشن پلان کا استعمال دہشتگردوں کے خلاف کرنے میں سست روی کا شکار نہیں ہوں گی ۔رہنما ؤں نے موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان عمل در آمد کو یقینی بناتے ہوئے کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کار وں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔اتحاد بین المسلمین کے داعی معروف عالم دین شیخ حسن صلاح الدین کو سابقہ حکومت کی جانب فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا ان کا نام فورا فورتھ شیڈول سے نکالا جائے۔ سندھ بھر میں موجود کالعدم جماعتوں نے دفاتر اور تفرقہ انگیزی و دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف آپریشن کیا جائے۔سندھ بھر بلخصوص کراچی میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے آزادانہ اجتماعات پر پابندی اور ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔کانفرنس میں ،مولانا محمد حسین رئیسی،مولانا علی انور،مولانا صادق جعفری،مولانا نشان حیدر،مولانا احمد امینی، مولاناغلام محمد فاضلی ،مولانا محمد رضا جعفری،مولانا سید عباس جعفری،شیخ غلام محمد سلیم،شیخ غلام عباس رئیسی، سمیت علماء و زاکریں کی بڑی تعداد موجود تھی۔