مشرق وسطی

بحرین میں سیاسی کارکنوں کی بلاجواز گرفتاری

شاہی حکومت کےنقاب پوش سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کے روز بوری نامی علاقے میں عام شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا اور کم سے کم چار نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔مذکورہ نوجوان سیاسی سرگرمیوں اور حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیتے رہے ہیں- مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار اپنی مرضی کا اعتراف لینے کے لیے ان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنائیں گے۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی چھبیس جولائی کو بحرین میں سیاسی قیدیوں پر تشدد اور انہیں ایذائیں دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button