Uncategorized

سرگودھا، محرم سکیورٹی پلان ازسرنو تشکیل دینے کا حکم

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آر پی او سرگودھا سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت ریجنل ویلفیئر کمیٹی اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کے حوالے سے ویڈیو لنک میٹنگ آر پی او آفس میں منعقد ہوئی۔ ڈی پی او سرگودھا محمد حسن رضا خان، ڈی ایس پی آر آئی بی پرویز احمد خان، اکاونٹنٹ سرگودھا ریجن عامر عباس، جبکہ ڈی پی اوز خوشاب حسنین حیدر، میانوالی کرار حسین اور ایس پی انوسٹی گیشن بھکر محمد شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ میٹنگ میں پولیس ملازمین کے ویلفیئر کیسز زیر غور لائے گے۔ اجلاس میں ریجنل اور ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ میں سے پولیس ملازمین کو علاج معالجہ کے لئے رقم ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ آر پی او سلطان احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چاروں ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کا سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دیں، امن کمیٹی اور لائسنسداران کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگ کریں، اپنے اپنے اضلاع کے فلیش پوائنٹس کو حل کریں، امن کمیٹی کے ممبران کو اہم جلوس و مجالس کے ہمراہ رکھیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں سے فیڈ بیک لیتے رہیں، تمام جلوس کے روٹس کا ازسر نو وزٹ کریں، تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی ہمہ وقت الرٹ رہیں، اپنے اپنے اضلاع میں موبائل کیمرہ وین کا استعمال یقینی بنائیں، ہوٹل آئی سافٹ وئیر سمیت دیگر تمام سافٹ وئیر کا مثبت استعمال کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button