Uncategorized

محرم الحرام کے ایام میں جلوسوں کو مقررہ وقت پر آغاز اور مقررہ وقت سے پہلے اختتام کیا جائے، ایس پی گلگشت

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ، انجمن تحفظ عزاداری کے صدر سید اصغر نقوی اور سجادہ نشین متولی مرکزی امام بارگاہ حضرت پیر لعل شاہ سید حسن رضا مشہدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں تاجر برادری امن و امن کیلئے پولیس انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے، جلوس روٹس پر تاجروں کے نمائندے ٹھنڈے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائیں گے، جس کیلئے کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں، انہوں نے مزید ماتمی جلوس روٹس پر پولیس کی جانب سے عزاداروں کیلئے سکیورٹی بارے معلومات دیں، رضاکاروں کیلئے کارڈز جاری کرنے کی ہدایات دیں۔ محرم الحرام کے ایام میں جلوسوں کو مقررہ وقت پر آغاز اور مقررہ وقت سے پہلے اختتام کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو درپیش مسائل کی صورت میں جلوس کے لائسنسدار سے یا کمیٹی ممبران سے رابطہ کرنے پر زور دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے ایس پی گلگشت صفدر مہندی، ڈی ایس پی گلگشت رمیض بخاری، ڈی ایس پی نیو ملتان محمد اشرف، ایس ایچ اوز ایم خالد خان کوتوالی، افضل قریشی تھانہ صدر، محمد کلیم تھانہ نیوملتان سے تھانہ گلگشت میں تاجران کے ہمراہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں راناعبد الرحمن، شیخ محمد شفیق، حاجی محمد عثمان، حاجی رفیق، غلام زکریا قریشی، غلام رسول، اسلم ہمایوں، ندیم سپل، رانا ارشاد، حاجی رمضان سیال شریک تھے۔ اس موقع پر ایس پی گلگشت صفدر مہندی، ڈی ایس پی گلگشت رمیض بخاری، ڈی ایس پی نیوملتان محمد اشرف نے تمام جلوسوں، مجالس کے مقررہ روٹس اور اوقات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کو کہا۔ اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت سے مکمل پرہیز کیا جائے جلوسوں کے تمام منتظمین کے باقاعدہ کارڈز بنائے جائیں گے، جلوسون کے روٹس پر سخت سکریننگ کا نظام نافذ ہوگا، شرانگیزی، فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، اُنہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر کی سکیورٹی ریڈالرٹ رکھی جائے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button