Uncategorized

اصغریہ تحریک کا قابلِ تحسین اقدام

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام سندھ کے 40 شہروں میں حسینی بلڈ ڈونیشن تحریک کے تحت خون کے عطیاتی کیمپ لگائے جائیں گے، جس میں عزداران امام حسینؑ تھیلسمیا اور ہیموفیلیا کے مریض افراد کیلئے اپنے خون کا عطیہ دیں گے، بلڈ ڈونیشن کیمپس لاڑکانہ، میرپورخاص، گھوٹکی، نوابشاہ، کوٹری، بوزدار وڈا، ڈگھو فارم عمرکوٹ، سکرنڈ، ٹھارو شاہ، کنڈیارو، دادو، میھڑ، خیرپور ناتھن شاہ، بھٹ شاہ، ہالا سمیت دیگر شہروں لگائے جائیں گے۔ اصغریہ تحریک کے عزاداری و تبلیغ سیکریٹری سید خادم حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں تیسرے خون کی عطیاتی کیمپ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، 2016ء میں 750، 2017ء میں 1300 خون کے بیگ جمع کئے گیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کام سے امام حسینؑ کی خدمت کر رہے ہیں، جس طرح امام حسینؑ نے خون دیکر دین بچایا، ہم خون کا عطیہ دیکر حسینیت کا پیغام بڑھا رہے ہیں۔

خادم شاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں حسینی بلڈ بنک، تھیلسمیا سینٹر نوابشاہ اور فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون سے یی کیمپ لگائے جائیں گے، مذکورہ اداروں سے اس حوالے سے میٹنگ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں فاطمید فائونڈیشن لاڑکانہ برانچ کا دورہ کیا گیا، جس میں محرم الحرام میں خون کی عطیاتی کیمپ کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اصغریہ کے وفد نے مجلس اعلیٰ کے صدر سعید علی پٹھان کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں عامر اصغری اور دیگر بھی نشامل تھے۔ فاطمید فاؤنڈیشن کے انچارج عبدالرحمان عباسی نے بتایا کہ تھیلسمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کیلئے لاڑکانہ سینٹر میں ماہانہ 500 خون کے عطیات درکار ہیں، جبکہ لاڑکانہ میں خون کے عطیات کم میسر ہوتے ہیں، اس لئے معاشرے میں شعور اور آگہی کی بہت ضرورت ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button