پاکستانی شیعہ خبریں

جلوس عزا اور مجالس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں،شیعہ کانفرنس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان شیعہ کانفرنس کا اجلاس صدر دائود آغا کی صدارت میں امام بارگاہ کلاں میکانگی روڈ میں ہوا جس میں سیکورٹی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان بھر سے آئے امام بارگاہوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دائود آغا نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان بھر میں جہاں بھی جلوس عزا اور مجلس عزا بپا ہوں گی وہاں سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں جبکہ جلوس کے راستوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ختم اور جلوس کے راستوں پر روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے۔ انہوں نے اپنے رضاکاروں اور اسکائوٹس کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button