پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنایا جائے گا، جاویداقبال

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاورپولیس نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں امن و امان کی فضا کر برقراررکھنے کی خاطرتمام وسائل بروئے کار لائے گی محرم الحرام کے دوران پشاور پولیس علماءکرام اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائے گی اس بات کا اظہار گزشتہ روزایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ادارہ تبلیغ الاسلام کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی اجلاس سےخطاب میں کیا، اجلاس کے دوران ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ایس پی سکیورٹی عنایت علی شاہ سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے جبکہ ادارہ تبلیغ الاسلام کی سربراہی سید ظاہر علی شاہ نے کی اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے واضح کیا کہ پشاور پولیس ماضی کی طرح امسال بھی محر م الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام علماءکرام اور معززین علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں امن کی فضائ،کوبرقرار رکھنے کیلئے یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی شہر کا امن بربادکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اجلاس کے دوران ادارہ تبلیغ الاسلام کے سربراہان نے بھی مختلف تجاویز پیش کئے جن پر ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے عمل درآمد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button