مجالس کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں :توصیف دلشاد
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے جامع انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ، حساس مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،انہو ں نے کہا کہ کسی بھی نئی مجلس یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی، نیاز کی چیکنگ کیلئے سرکاری ڈاکٹر تعینات ہوگا، پولیس کے علاوہ کسی بھی شخص کو اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مشکوک افراد کے شناختی کارڈ کی چیکنگ ہوگی ، ہر فرد کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے تلاشی لی جائے گی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی،میجر (ر) ظفر عباسی کے ہمراہ میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔