Uncategorized

سی پی او کی جلوس روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے سٹی ڈویژن کے لائسنسداروں کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کیاجس میں ایس ایس پی آپریشنز توصیف حیدر، ایس پی سٹی احمد نواز شاہ بھی شریک تھے،سی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ہر ایس ایچ او اپنے اپنے علاقے میں قائم اہم مقامات کا جائزہ لے کر ان کی سکیورٹی کے لئے اقدامات کریں، ڈویژن کے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے تاجران سے اور امن کمیٹی کے ممبران سے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائیں اور تمام پولیس افسران کو دیگر محکموں کے ساتھ بھی تعاون کو یقینی بنائیں ،نیاز اور سبیل لگانے والوں کے کارڈ جاری کئے جائیں، مختلف جلوسوں کے روٹس تیار کریں اور جلوسوں کو روٹس کی پابندی کروائیں گے کہ اپنے اپنے علاقے میں اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں، سی پی او نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع ملتان میں قابل اعتراض وال چاکنگ ،پوسٹر ،پمفلٹ ،تقاریر اور لائوڈ سپیکر کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button