Uncategorized
بھارت اور امریکا پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، حامدموسوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے امریکی وزیرخارجہ کے مختصردورہ پاکستان میں حکومت کو ڈومورمطالبات کی فہرست تھماکر نئی دہلی یاترا معنی خیزہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے۔
ٹرمپ نے جب سے امریکی اقتدارسنبھالا ہے دنیائے اسلام کیخلاف گھنائونے جرائم کاارتکاب کررہاہے پاکستان اسکا خاص نشانہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کویوم ختم نبوت کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آقای موسوی نے باورکرایاکہ امریکا پاکستان کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں اور ڈومور کے مطالبات کرتارہتاہے۔