پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام میں ریسکیو فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کریگی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریسکیو 1122محرم الحرام کے دوران فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کرے گی ۔ 1122کیجانب سے حساس اضلا ع میں ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور میڈیکل ٹیکنشنز تعینات کیے جائیں گے جبکہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے ، خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس محرم الحرام کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر صوبے بھر میں موجود ریسکیو سٹیشنز کو ضلعی حکومتوں اور سکیو رٹی اداروں کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی تیار یاں مکمل کر نے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔تاہم شہری کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122کے ٹال فری نمبر 1122پر کال کر کے خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button