پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا ، قاضی جمیل

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا یا جا رہا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دے کر محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا شہر میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لئے خفیہ کیمروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ‘ ان خیالات کا اظہارسی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے گزشتہ روزملک سعد شہید پولیس لائن میں انجمن تبلیغ القرآن و سنہ و متحدہ امن کمیٹی پشاور کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی کی سربراہی میں آنے والے وفد کے ساتھ اجلاس کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن پشاورمیں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تبلیغ القرآن و سنہ و متحدہ امن کمیٹی پشاور کے نمائندہ وفد جس کی صدارت مولانا حسین احمد مدنی کر رہے تھے نے بھی شرکت کی اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال،ایس پی کینٹ وسیم ریاض ، ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ایس پی سکیورٹی عنایت علی شاہ اورایس پی رورل طاہر داوڑ سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے واضح کیا کہ پشاور پولیس محر م الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام
دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کی خاطر خفیہ کیمروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ تمام مجالس، جلوس اور دیگر تقریبات سے پہلے سنیفر ڈاگز اور بی ڈی یو کے ذریعے سویپنگ کی جائے گی انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد میں علماء کا بڑا عمل دخل ہے جن کو ساتھ لے کر چلیں گے ‘ اجلاس کے دوران انجمن تبلیغ القرآن و سنہ و متحدہ امن کمیٹی پشاورکے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کئے جس پر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی جانب سے مکمل عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button