پاکستانی شیعہ خبریں

جام کمال خان کی زیر صدارت زائرین کی سیکورٹی کیلئےاہم اجلاس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ۔وزئراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت زائرین کی سیکورٹی اور انہیں دیگر سہولتوں کی فراہمی کا جائیزہ لینے کے لئیے اعلی سطحی اجلاس-وزیر مملکت براۓ داخلہ شہر یار آفریدی صوبائی وزراء اعلی سول و عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت-وزیر مملکت کی جانب سے اجلاس کو گزشتہ روز کے دورہ تفتان اور کوئٹہ میں ہزارہ عمائدین سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔زائرین کی آمد ورفت کو باقاعدو بنانے کے لئیے مختلف تجاویز پر غور۔تفتان میں زائرین کے لئے امیگریشن اورکسٹم کی سہولیات کی بہتری اور رہائیشی سہولیات میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کئیے جاہئیں۔متعلقہ حکام کو ہدایت۔زائرین کے دورں کاٹور آپریٹرز کے زریعے انتظام کرنے پر غور۔زائرین کی سیکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ وفاقی اور صوبائ محکموں اور سیکیورٹی اداروں کے مابین موثر روابط قائیم کیے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ۔کوئٹہ میں ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے زائرین کے لیے رہائیش گاہ بنائ جاۓ گی۔صوبائ حکومت زائرین کی آمدورفت کو تحفظ کی فراہمی کے لئیے کثیر فنڈز فراہم کر رہی ہے۔وزیراعلئ-زائرین کی حفاظت اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئیے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی دلچسپی قابل تعریف ہے وزیراعلیٰ۔دیگر شعبوں میں بھی وفاق کا تعاون ضروری ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے مسائل کو سمجھے بغیر انہیں حل نہیں کیا جا سکتا-وزیراعلیٰ۔بلوچستان کو پاکستان کا مسقبل کہا جاتا ہے لیکن یہاں موٹر وے تو درکنار دورویہ سڑک تک نہیں۔صوبے میں ترقی کا بنیادی ڈھانچہ ہی نہیں ہے۔ملک کے۴۵ رقبہ کے حامل صوبے کی ترقی کے لئےکثیر فنڈز درکار ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان۔امید ہے وفاق بلوچستان کے مسائل کاتمام زاویوں سے جائزہ لیکر معاونت کرے گا۔وزیراعلیٰ۔پہلی مرتبہ کسی وفاقی وزیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اہم ایشو پر صوبے کا دورہ کیا جو خوش آئند ہےوزیراعلئ۔امید ہے وفاق اور بلوچستان میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی۔وزیراعلیٰ۔وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان آیا ہوں دورے کی رپورٹ انہیں پیش کرونگا۔شہریار آفرید۔زائرین کی سیکیورٹی اور سہولیات کے حوالے سےآئندہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button