Uncategorized

شہادت امام حسینؑ آمریت کے خلاف عظیم جہاد کا نام ہے ،لیاقت بلوچ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ شہادت امام حسین ؑ یزیدیت اور آمریت کے خلاف ایک عظیم جہاد کا نام ہے۔ ہمارے دشمن کا ایجنڈا بڑا واضح ہے وہ پاکستان میں فرقہ واریت اور فساد کیلئے قوم میں انتشار پھلانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شیعہ کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ثاقب اکبر، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نذیر احمد جنجوعہ، امیر جماعت اسلامی و صدر ملی یکجہتی کونسل لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد، علامہ عارف حسین واحدی، ڈاکٹر فاروق ، عبدالمالک حیات، قاری غلام مرتضیٰ ، سید عبدالواحد، طلعت عباس، قاری فضل اکبر علی عباس، صدیق الرحمان، ڈاکٹر احسان سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں دینی طبقات کو ہر قسم کے فسادات اور دشمن کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔ شہادت حسین ظلم و ناانصافی اور دین کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف سیسہ سپر ہونے کا نام ہے۔اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پوری امت ایک بڑی نعمت ہے ہمیں ایکدوسرے کا احترام کرنا چاہے، امیر جماعت اسلامی
ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ محرم الحرام میں بحیثیت مسلمان دین اسلام کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ عطا کرتا ہے۔ حضرت امام حسین ؑکسی ایک گروہ یا فرقے کے امام نہیں بلکہ پوری امت کے امام ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button