یکم محرم سے یوم عاشورہ تک ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی دینگی،ایمرجنسی آفیسر
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ ملتان ، شجاع آباد، جلالپور پیروالا میں قائم قدیمی امام بارگاہوں سے محرم کے موقع پر ماتمی جلوسوں کے مقامات پر مجموعی طور پر ریسکیو رز جدید آلات سے مزین ایمبولینسز اور فائر وہیکلز سپیشل ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے 35ایمبولینسز ،10فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکلز کے علاوہ 100سے زائد موبائل ریسکیو پوسٹیں ماتمی جلوسوں کے ساتھ ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلمہ چوک پر ریسکیو 1122کے دفتر میں تحفظ عزاداری کے صدر و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی شفقت حسنین ، مرکزی سیکرٹری جنرل طالب حسین و عہدیداران و لائسنسداروں سے محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، شفقت حسنین بھٹہ، طالب حسین پرواز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو محرم میں ریسکیو 1122انتظامات بارے تحریری درخواست پیش کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے انہیں یقین دہانی کرائی کہ یکم محرم سے یوم عاشورہ تک ملتان، شجاع آباد، جلالپور پیروالہ میں تک ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی دینگی ۔