Uncategorized
عزاداران کو تمام ممکنہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کرینگے،ملک محمد فیاض
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ عزاداران امام حسینؓ کو اپنی علاقائی حدودمیں ہرممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، محرم الحرام کے دوران عزاداران امام حسینؓ کی سہولت کیلئے سڑکوں کی استرکاری، صحت وصفائی اور روشنی کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے وائس چیئرمین یوسی 4 محمودہاشم اور متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں سمیت محرم الحرام کے جلوسوں کی گذرگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کے معائینے کے موقع پر کیا ۔