Uncategorized

محرم الحرام میں سرکاری ہسپتالوں میں انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب ثاقب ظفر نے محرم الحرام کے دوران بالخصوص یوم عاشور پر سرکاری ہسپتالوں میں تمام انتظامات مکمل رکھنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبہ بھر کے ٹیچنگ اداروں اور بڑے ہسپتالوں کے سربراہوں کے نام مراسلے میں انہوں نے ہدایت کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی شعبوں کے خصوصی ڈیوٹی روسٹر تیار کئے جائیں۔انتظامی افسروں، میڈیکل، نرسنگ ،دیگر سٹاف اور ضروری ادویات کی ہسپتالوں میں 24گھنٹے دستیابی یقینی بنائی جائے۔ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ ہسپتالوں میں خالی بیڈز تیار حالت میں موجود ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر نے مراسلے میں کہا کہ مختلف گروپس کے خون کا سٹاک بھی ہونا چاہیے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ضلع انتظامیہ اور ریسکیو1122سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button