Uncategorized

محرم الحرام تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے ایام عزا ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کی شہادت اسلام اور انسانیت کی بقا کیلئے تھی، آپؑ کی جدوجہد دین محمدی کو یزیدی فکر اور فرسودہ نظام سیاست سے محفوظ رکھنے کیلئے تھی۔ اپنے پیغام میں قمر عباس غدیری نے کہا کہ امام حسینؑ کی جدوجہد دین اسلام کیلئے، انسانی اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے تھی، نواسہ رسولؐ کی جدوجہد بلاتفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں سید الشہدا حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی شہادتوں کے ساتھ ساتھ انکے مشن اور جدوجہد کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے، ظلم کے سامنے ڈٹ جانا اور ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا درس کربلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے، ایثار، تحمل اور صبر کا مہینہ ہے، ماہ مقدس میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا، علمائے کرام اور ذاکرین حضرات مجالس میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیکر دشمنان اسلام و وطن کو شکست دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button