Uncategorized
شہداء کربلاء کی تعلیمات کو بھی عام کیا جائے،مولانا ذکی باقری
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ذکی باقر ی نے کہا ہے کہ محرم کی آمد پر امن و اتحاد اور رواداری و برداشت کے ساتھ ساتھ امام حسین ؑ کے افکار اور شہداء کربلاء کی تعلیمات کو بھی عام کیا جائے، آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ کربلاء والوں کے پیغام کو سمجھا اور ان کے نقش قدم پر چل کر اپنی بہتری کیلئے کوششیں کی جائیں ۔