Uncategorized
مخلوق خدا سے متعلق احکام پر عمل ایمان کا اہم ستون ہے، مولانا طبا طبائی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خالقدینا ہال میں بزم حسینی کی جانب سے عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے ’’ایمان اور کمال زندگی‘‘ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ابو طالب طباطبائی نے کہا کہ نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کو صرف ایمان تصور کرنا اور دیگر احکام جن کا تعلق براہ راست مخلوق خدا سے ہے اور ایمان کا ایک اہم ستون ہے پر عملدرآمد سے روگردانی کرنا درست نہیں،ایمان کے باطن میں جو اجزاء چھپے ہوئے ہیں وہ انتہائی کٹھن اور مشکل نظر آتے ہیں، ایمان پر پہنچنے سے پہلے ان منازل کو طے کرنا دشوارگزار مرحلہ ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔