پاکستانی شیعہ خبریں
ریڈیو پاکستان پشاور محرم کے دوران خصوصی پروگرام نشر کر یگا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریڈیو پاکستان پشاور محرم الحرام میں خصوصی پروگرام نشر کریگا، اس حوالےسے ریجنل ڈائریکٹر لائق زادہ لائق نےکہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور کو اس سلسلے میں ایک منفرد مقام حاصل ہے اس لیے کہ ہماری آواز اُن تما م علاقوں تک پہنچتی ہے جہاں ہمارے اہل تشیع بھائی آباد ہیں ، اس مقصد کے لیے پاڑا چنار ، کوہاٹ اور ہنگو سے مرثیے اور نوحے ریکارڈ کرانے کے لیے ذاکرین کو بلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امسال 100کے قریب نئے نوحے ، سوزوسلام اور مرثیے ریکارڈ ہوں گے۔ ذاکرین کی ریکارڈنگ سینئر پروڈیوسر فائق نواز اور پروڈیو سر اعزاز علی خان گوہر کر رہے ہیں جبکہ نگران پروگرام منیجر ظاہر شاہ آفریدی اور طفیل احمد ہیں۔ اہل بیت کی سیرت اور واقعات کربلاسے متعلق مختلف تقاریر بھی نشر ہوں گی جس کے لیے جید علماء کو دعوت دی جارہی ہے۔