Uncategorized

ہرحریت پسندتحریک کربلا کی مرہون منت نظر آتی ہے،علامہ ساجدنقوی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ ساجدعلی نقوی نےکہاہےکہ محسن انسانیت نواسہ رسولؐ سیدالشہدا ءحضرت امام حسین ؑکی جدوجہداورواقعہ کربلا سے الہام اور استفادہ کرنیکاسلسلہ 61ھجری سےآج تک جاری ہے اورتاقیامت تک جاری رہےگا،انہوں نےکہا کہ دنیا کی ہر حریت پسندتحریک کربلا کی مرہون منت نظرآتی ہیں اور دنیا کی تمام حریت پسندتحریکیں حضرت امام حسین ؑکی شخصیت سے متاثر ہیں اورظلم وتجاوز کےخلاف حسینی ؑعزم کیساتھ جدوجہد کر رہی ہیں،عزاداری سیدالشہداءؑ جبرکیخلاف جہاد کرنیکا جذبہ عطا کرتی ہے،وہاڑی کےضلعی نائب صدرعلامہ نسیم عباس جوادی کےنام محرم الحرام کی مناسبت سےاپنے ایک پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ نواسہ رسولؐ نے صحرائے کربلا میں اپنے اصحاب وانصارسمیت شہادت کےدرجہ پر فائز ہوکراسلام اور انسانیت کی بقاء کاانتظام کردیا،انہوں نےکہاکہ محرم کی آمد سےقبل ہی ملک میں سنسنی خوف اورجنگ کا ماحول پیدا کردیاجا تاہےجومحرم کےتقدس کی نفی کرتاہےاس صورتحال کاخاتمہ کرناحکومت اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button