ناظم ٹائون ون کا شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے گزشتہ روز پشاور شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور ٹائون و ن کی طر ف سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے جلوس کے راستوں پر کئے گئے کام آئرن ٹاکیاں ‘ بجلی سسٹم اور گلیوں میں کئے گئے تعمیرا تی ور دیگر کام کابھی معائنہ کیا ناظم ٹائون ون نے امام بارگاہوں میں عزاداروں سے ملاقات کی اور ٹائون انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں ان کو آگاہ کیا امام بارگاہوں کے سربراہوں نے ناظم ٹائون ون کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ وہ ٹائون ون کی طر ف سے کئے گئے کاموں سے مطمئن ہیں اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عوام محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اور تحفظ عامہ کی خاطر انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں انہوں نے کہاکہ محرم الحرام صبر کا مہینہ ہے اور یہ ہمیں صبر کی تلقین کرتاہے ۔