مشرق وسطی

بحرین میں حسینی عزا خانوں پر حملے

بحرین میں بھی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مجلس عزا کے خطیب شیخ یاسین الجمری کو طلب کرنے کے بعد ان سے تفتیش کی اور پھر انھیں گرفتار کر لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیکورٹی فورس نے انھیں شہر حمد کے پولیس اسٹیشن طلب کیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شہر حمد میں ہزاروں بحرینی شہریوں نے کہ جہاں آل خلیفہ حکومت نے حسینی عزا خانہ بنانے سے روک دیا تھا، اس شہر کے مرکزی علاقے میں جمع ہو کر عزاداری کی اور شہدائے کربلا کا غم منایا۔

بحرینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے گیارہ ستمبر کو منامہ میں بلاد قدیم کے علاقے پر ہلہ بول کر اس علاقے میں مختلف مقامات اور سڑکوں پر لگے حسینی پرچموں کی بے حرمتی کی اور عزاداران امام مظلوم کربلا کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ بحرینی فوجی ہر سال محرم الحرام کی آمد پر جارحانہ رویہ اختیار اور تحریک عاشورا کے مقاصد کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہوئے حسینی عزا خانوں اور امام بارگاہوں نیز اہلبیت اطہار علیہم السلام کے چاہنے والے ماتم داروں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے اور عزا کے بینر و پرچم کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button