پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار، شب ساتویں محرم جلوس عزا مرکزی امام بارگاہ سے برآمد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آج شب ساتویں محرم کے موقع پر شہید کربلا حضرت قاسمؑ کی یاد میں حسب روایت مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری کے جلوسوں کا سلسلہ آج شب سے لیکر روز عاشور تک جاری رہے گا۔ جس میں عزاداران امام حسینؑ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ حسب سابق آج شب ساتویں محرم کے موقع پر فرزند حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ شہید کربلا حضرت قاسمؑ کی یاد میں جلوس عزاء پاراچنار مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے قریب دوبارہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں واپس ہوکر اختتام پذیر ہوگا۔ شہدائے کربلا کی یاد میں آج شب کے جلوس عزا میں دیہاتوں سے آنے والوں کے سمیت ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی، جنہوں نے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنے اپنے دستوں میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ جلوس کے ہمراہ تابوت، تعزیے، علم اور شبیہہ ذوالجناح بھی لے جاتے رہے۔ اس موقع پر پاک فوج سمیت مقامی رضاکاروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے دوران موبائل سروس بھی بند کردی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button