Uncategorized

امام حسین ؑنے امت کو جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا ولولہ دیا، علامہ اوکاڑوی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا ہے کہ قرآن و حدیث کی تعلیمات سے با کمال آگہی کے بغیر نواسہ ٔ رسول سیدنا اما م حسینؑ ؑکے مؤقف اور کردار اور واقعہ کربلا کو سمجھا نہیں جا سکتا امام حسینؑنے امت کو ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا ولولہ دیا اگر وہ اس وقت کلمۂ حق بلند نہ کرتے تو ان کے نانا جان رسولِ اکرم ؐ کے دین کا نظام درہم برہم ہو جاتا،وہ جامع مسجد گلزار حبیب، گلستان اوکاڑوی میں شب عاشور کے مرکزی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اگر کوئی جان و مال بچانے کیلئے مجبوراً ظالم و جابر کی اطاعت کر لے تو اسے رخصت کہتے ہیں اور یہ کمزور لوگ اپناتے ہیں اور فاسق و فاجر کی اطاعت نہ کرنا اور حق و صداقت کے لئے جان دے دینا یہ عزیمت ہے اگر امام پاک جیسی ہستی رخصت پر عمل کرتی تو قیامت تک ہر فاسق و فاجر کی اطاعت کے لئے امام پاک کا عمل جواز بن جاتا اور ہر غلط کے لئے راہ ہموار ہو جاتی لہٰذا امام پاک نے باطل کی اطاعت قبول نہیں کی اور ثابت کر دیا کہ ان کے ہوتے ہوئے دینِ اسلام کا نقشہ بدلایا بگاڑا نہیں جا سکتا،ان کی شخصیت بلند ہے تو ان کا کردار بھی بلند ہو گا، انہوں نے اسوئہ حسینیؑ کو رہتی دنیا تک یادگار مثال اور قابل تقلید بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button