واقعہ کربلا تاریخ اسلام کاہی نہیں تاریخ کا درخشندہ باب ہے،گورنرپنجاب
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جب بھی صبر و ایثار، تسلیم و رضا اور باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئے گا تو تاریخ انسانیت میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کی بے مثال جرأت، بہادری اور لازوال قربانیوں کی گونج سنائی دے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہدا ئے کربلاؑ نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ اور حق نوائی کا بے مثال درس دیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ واقعۂ کربلا کی یاد منانے اور حق و سچ کی سربلندی کی خاطر حضرت امام حسینؑ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے ملک کو درپیش تمام اندرونی و بیروی خطرات کا عزم و استقلال اور پامردی سے مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار کریں۔ عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنرپنجاب نے کہا کہ واقعۂ کربلا تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ تاریخ انسانی کا وہ درخشندہ باب ہے جسے حضرت امام حسینؑور ان کے ساتھیوں نے بے مثل عزم اور لافانی شہادتوں سے رقم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حق اور باطل، اسلام اور کفر کی معرکہ ٓارائی روز اول سے جاری ہے اور روز آخر تک جاری رہے گی۔ حق کی بقاء، اسلام کی سربلندی اور بالادستی
قدرت کا اٹل اور ابدی فیصلہ ہے جب کہ طاغوتی اور ابلیسی قوتوں کی سرکو بی اور ان کا زوال بھی آئین فطرت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عاشورہ جہاں ہمیں جاں نثارانہ کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وہیں ہمیں یہ سبق بھی دیتا ہے کہ ابتلاء اور آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدائے بزرگ و برتر کے حضور سُرخرو ہوا جا سکتا ہے۔پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو میں نے کہا ہے کہ وہ اپنے مسائل مجھے بتائیں۔ میں پہلے ان کے مسائل سنوں گا اور پھر کوئی پالیسی تشکیل دونگا۔ پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں پرووائس چانسلروں کا تقرر جلد کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے جنگ کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب چانسلرماضی کے مقابلے میں زیادہ بااختیار ہوگا اور ہم پہلے یونیورسٹیوں کے مسائل کا جائزہ لیں گے پھر پالیسی مرتب کریں گے پھر مسائل حل کرینگے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹیوں کے پانچ گروپ بنا دیئے ہیں مثلاً جنرل ایجوکیشن، میڈیکل ایجوکیشن، ایگری کلچرل ایجوکیشن اور آئی ٹی۔ حکومت یونیورسٹیوں کو اپ گریڈ کرنا چاہ رہی ہے کہ انٹرنیشنل رینکنگ میں ان کا نام آ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں سیاسی ماحول بالکل ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر 100فیصدی میرٹ پر لگائے جائیں ۔