واقعہ کربلا تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،جمشید اقبال چیمہ
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے لازوال قربانیاں دے کر اسلام کا پرچم سر بلند کیا،محرم الحرام ہمیں باہمی رواداری، اخوت و محبت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے ،واقعہ کربلا تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ اوران کے جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ہے ۔ حضرت امام حسین ؑنے انسانیت کی عظمت اوراسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی دی ۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایااورشہدائے کربلاؑکی قربانیوں نے مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام اورظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ہے۔