ملت جعفریہ استحصال کا شکار، حقوق دلائے جائیں، علامہ عون نقوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ادارہ تبلیغ تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی نے علماء و ذاکرین کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں عاشورہ محرم میں ملک بھر میں امن کا سہرا دراصل علماء کرام ذاکرین حکومت رینجرز اور پولیس کے سر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مستقل قیام امن کیلئے علماء کرام کا ایک اختیار فورم تشکیل دے اور شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ ہمیشہ استحصال کا شکار رہی ہے اب وقت ہے کہ عمران خان فقہ جعفریہ کے جائز حقوق اور سرکاری و نیم سرکاری فورمز پر موثر نمائندگی دلائیں، انہوں نےکہا کہ محرم الحرام کی طرح صفر اور بیع الاول میں بھی رینجرز پولیس اور ادارے مثالی کردار ادا کریں علماء و ذاکرین کی سکیورٹی اور مساجد امام بار گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنائے، اجلاس میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں علماء و خطبا نے شرکت کی۔