مشرق وسطی

شام سے دہشت گردوں کو نامعلوم جگہ منتقل کرنے کا انکشاف

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی نیوز ایجنسی ’’سانا‘‘ نے انکشاف کیا ہے امریکی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد نے شامی علاقے ’’دیرالزور‘‘ کے جنوب مشرق سے متعدد داعشی کمانڈز اور دہشت گرد جنگجوئوں کو ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے دیرالزور سے نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے ۔
سانا کے مطابق علاقہ مکینوں نے گواہی دی ہے کہ امریکی طیاروں کے ذریعے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو علاقے سے نامعلوم جگہ منتقل کیا جاتا رہتا ہے اور یہ آپریشن کافی عرصے سے ہورہا ہے ۔

واضح رہے کہ متعدد رپورٹس اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مطابق امریکہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کو افغانستان کے مختلف علاقوں میں منتقل کررہا ہے ، یہی نہیں بلکہ بعض رپورٹس کے مطابق امریکہ ان دہشت گردوں کو وسطی ایشیاء کے ممالک منتقل کیا جارہا ہے جہاں ایران اور روس کا کافی اثرورسوخ پایا جاتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button