Uncategorized

عزاداری کے خلاف منفی پروپگنڈے اورمزاحیہ ویڈیو کی تیاری میں جامعہ بنوریہ کے میڈیا سیل کا ہاتھ نکل آیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یزیدپلید کو رضی اللہ کہنے والےاور مجالس وعزاداری کے خلاف فنی ویڈیوز بنانے میں شامل جامعہ بنوریہ کے میڈیاسیل کا چہرہ آشکار،پاکستان میں رواں محرم الحرام میں ایک خاص طبقہ کی جانب سے مجالس عزا ءاور ذاکرین کے کلپس کو لے کر سوشل میڈیا پرشدید طوفان بدتمیزی مچانے کے پیچھے لبرلز اور تکفیری پیش پیش ہیں ان میں بنوری ٹائون مسجد کا میڈیا سیل بھی سرفہرست ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ ملحدوں اور تکفیریوں نے ذاکرین کی قصہ گوئی کو بنیاد بناکر مجالس کے خلاف پروپگینڈا شروع کر رکھا ہے، مجالس عزا جو دراصل یزیدیت کے خلاف بھرپور احتجاج ہے اس سے ہمیشہ خائف رہنے والوں نے موقع غنیمت سمجھ کر اب فنی ویڈیوز بنانے کے لئے اپنے میڈیا سیل کو متحرک کردیا ہے ، خبر کے لنک میں موجود مواد کو دیکھا جاسکتا ہے کہ جن لڑکوں نے ذاکرین بالخصوص ضمیر اختر کی مجلس پر فنی ویڈیوز بنائی ہیں وہ جامعہ بنوریہ کے لئے بھی ویڈیوز بناتے ہیں۔اب اصل بات کی جانب آتے ہیں کہ جامعہ بنوریہ جو مکتب دیوبند کا مرکز ہے کی جانب سے ایسے فتویٰ موجود ہیں جنہوں نے یزیدلعن کو جنتی قرار دیا ہے جبکہ امام حسین علیہ سلام کی عزاداری کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیئے ہیں جو انکی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

لہذا یہ عزاداری و مجالس جہاں یزیدیت کے خلاف بات کی جاتی ہے ان مولویوں کو پسند نہیں اسی بنیاد پر انہوںنے مجالس عزا کو بدنام کرنے کے لئے اسطرح کی بیہودہ حرکتیں کرنا شروع کردی ہیں۔یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ذاکرین کی ویڈیوز اور اس میں بیان ہونے والے قصےیا نظریات سے مکتب اہلیبت علیہ سلام کے نظریات کا متفقہ ہونا ضروری نہیں کیونکہ یہ ذاکرین صرف فضائل و مصائب اہلیبت علیہ سلام بیان کرتے ہیں یہ مکتب تشیع کےلئےجحت نہیں کہ ان کے قول وفعل کی جواب دہ ملت تشیع ہو،، لہذا شیعہ عقائدو کوجاننے کے لئے شیعہ علماء مراجع عظام سے رجوع کیا جائے۔دوسری جانب مکتب اہلیبت علیہ سلام کا آئمہ علیہ سلام کے معجزات رکھنے پر یقین و اعتقاد ہے۔ البتہ جسطرح بعض ذاکرین ان معجزات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کررہے ہیں وہ مکتب اہل بیت ؑ کی بدنامی و تضحیک کا باعث ہیں اورملت جعفریہ بھی اس عمل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button